Jana Gana Mana

جن وادی لیکھک سنگھ کا مطالبہ – وزارت داخلہ ’وندے ماترم‘ کو لازمی قرار دینے سے متعلق فیصلہ واپس لے

جن وادی لیکھک سنگھ نے حال ہی میں مرکزی حکومت کی جانب سے ’وندے ماترم‘ کو لازمی قرار دینے سے متعلق جاری حکم نامہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا  کہ یہ فیصلہ دستور ساز اسمبلی کے متفقہ فیصلے کی خلاف ورزی ہے اور آئین کی تمہید کی روح کے بھی خلاف ہے، جس میں کسی طرح کی تبدیلی کا اختیار کسی کو حاصل نہیں ہے۔

قومی ترانہ بمقابلہ قومی گیت، قومی علامتوں کے خلاف حکومت کی نئی پیش قدمی

سرکار نے کہا ہے کہ قومی ترانہ سے پہلے لازمی طور پر ہمیشہ قومی گیت – وندے ماترم ، کو اس کے مکمل چھ بند کے ساتھ گانا ہوگا۔ یہاں یہ دعویٰ کرنا کہ وندے ماترم کا مقام و مرتبہ بلند کیا جا رہا ہے، تویہ  دراصل قومی ترانے کو کمتر دکھانے کا شعوری عمل ہے۔

یوپی حکومت کا مدارس کا سروے کرانے کا قدم اس تعلیمی نظام کو بے معنی قرار دینے کی کوشش ہے: جمعیۃ

اتر پردیش کی حکومت نے ریاست کے غیرتسلیم شدہ مدارس کا سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بارے میں جمعیۃ علماء ہند نے کہا کہ مدارس فرقہ پرستوں کی نظرمیں کھٹکتے ہیں اور انہیں بدنام نہیں کیا جانا چاہیے۔

بی جے پی حکومتیں مدرسوں کے پیچھے پڑی ہیں: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے مدارس کو مبینہ طور پر نشانہ بنائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بورڈ نے الزام لگایا کہ آر ایس ایس سے متاثر بی جے پی کی مرکزی حکومت اور کچھ ریاستوں کی حکومتیں اقلیتوں بالخصوص مسلم کمیونٹی کے تئیں منفی رویہ اپنا رہی ہیں۔

اب اتر پردیش میں کسی بھی نئے مدرسے کو سرکاری گرانٹ نہیں ملے گی

اقلیتی بہبود کے وزیر مملکت دانش آزاد انصاری نے بتایا کہ اب ریاست کے کسی اور مدرسے کو گرانٹ کی فہرست میں شامل نہیں کیا جائے گا، لیکن جن مدارس کو فی الحال سرکاری گرانٹ مل رہی ہے، انہیں یہ ملتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ مدارس کے معیار پر توجہ دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

اتر پردیش کے مدرسوں میں اب سے قومی ترانہ لازمی

اتر پردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے رجسٹرار ایس این پانڈے نے بتایا کہ 9 مئی کو اس سلسلے میں تمام ضلع اقلیتی بہبود کے افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ نئے تعلیمی سیشن سے تمام مدارس میں دعا کے وقت قومی ترانہ پڑھنا لازمی کر دیا گیا ہے۔