جھارکھنڈ کے گملا ضلعے میں گزشتہ 10 اپریل کو گئو کشی کے شک میں بھیڑ نے کچھ آدیواسیوں پر حملہ کر دیا تھا۔ اس میں ایک آدیواسی کی موت ہو گئی تھی، جبکہ 3 زخمی ہو گئے تھے۔
مبینہ گئورکشا مہم سے صرف مسلمانوں کا ہی نقصان نہیں ہوا ہے، ہندوؤں کا بھی ہوا ہے۔مویشی کی قیمت آدھی رہ گئی ہے۔ اس سے پریشانی بڑھی ہے۔
ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں گئو رکشا نے نام پر ہونے والی لنچنگ اور قتل معاملوں کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے کہا کہ فرقہ وارانہ بیان بازی پر پابندی لگائی جائے اور حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
جھارکھنڈ کے لاتیہار ضلع کے بالوماتھ میں سال 2016 میں دو مویشی کاروباریوں کو بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا تھا۔ مرنے والوں کی فیملی نے جھارکھنڈ حکومت سے مناسب تحفظ مہیا کرانے کے ساتھ ہی معاوضے کی مانگ کی ہے۔
گزشتہ 17 مارچ 2016 کو 32 سالہ مظلوم انصاری اور 13 سالہ امتیاز کو گئو کشی کے شک میں بھیڑ کے ذریعے قتل کرنے کے بعد ان کی لاشوں کو درخت پر لٹکا دیا گیا تھا۔
پارلیامنٹ میں دی گئی جانکاری میں سی اے جی کے ریاستی وزیر جینت سنہا نے بتایا کہ یہ رقم وزارت خارجہ، وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کے ذریعے چکائی جانی ہے۔
اقلیتوں کے خلاف فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات لگاتار بڑھ رہے ہیں، لیکن وہ شہری متوسط طبقہ، جو بد عنوانی کے مدعے پر سڑکوں پر اتر آیا تھا، وہ اس تشدد پر بے نیازتماشائی بنا ہوا ہے۔
مرکزی وزیر جیسے اور بھی کئی ہیں جو ایک امیر اور تعلیم یافتہ بیک گراؤنڈ سے آتے ہیں، جو دکھتے لبرل ہیں لیکن جن کے من میں فرقہ وارانہ سڑاند بھری ہوتی ہے۔
گراؤنڈ رپورٹ :جھارکھنڈ کے رام گڑھ میں گزشتہ سال گائے کا گوشت رکھنے کے شک میں ہوئے علیم الدین انصاری کے قتل کے ملزموں کو ‘انصاف ‘دلانے کی جینت سنہا کی مہم کے بیج ہزاری باغ میں سنہا فیملی کی سیاست میں چھپے ہیں۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ہندوستانی معیشت پر معروف اکانومسٹ امرتیہ سین اور جیاں دریج کے حالیہ بیانات اور مرکزی وزیر جینت سنہا کے جھارکھنڈ لنچنگ کے ملزموں سے ملنے پر ونود دوا کا تبصرہ۔
سابق نوکر شاہوں نے کہا ہے کہ جینت سنہا کے ذریعہ علیم الدین انصاری کے قتل کے مجرموں کی عزت افزائی کرنے سے سماج میں اقلیتوں کے قتل کا لائسنس حاصل کرنے کا پیغام جاتا ہے۔
بھیڑ کے ذریعے بےقصور لوگوں کو پیٹ پیٹکر مار ڈالنے کے واقعات کی روک تھام کی مرکزی حکومت کے پاس کوئی پروگرام نہیں ہے، اس لئے وہ صرف ریاستی حکومتوں کو محتاط رہنے کو کہہکر اپنے فرائض کو پورا کر لینا چاہتی ہے۔
رام گڑھ میں گزشتہ سال مبینہ طور پر گائے کا گوشت رکھنے کے شک میں ہوئے علیم الدین انصاری کے قتل کے مجرم ٹھہرائے گئے 8 ملزموں کو گزشتہ ہفتے ضمانت ملی تھی۔ بدھ کو ان کے جیل سے نکلنے پر بی جے پی رکن پارلیامان اور مرکزی وزیر جینت سنہا نے ان کا خیر مقدم کیا۔
راجیو گاندھی کے دور میں وایودوت اسکیم کے تحت اروناچل پردیش میں کمرشیل اڑانوں کی شروعات ہو گئی تھی۔
آپ کے ساتھ تو کھیل ہو چکا ہے۔ اب نہ تالی پیٹنےکے لائق بچے ہیں نہ گالی دینے کےلائق۔ قارئین کو آج کا انگریزی والا انڈین ایکسپریس خرید کر رکھ لینا چاہئے۔ ایک قاری کے طور پر آپ بہتر ہوںگے۔ ہندی میں تو یہ سب ملےگا نہیں کیونکہ […]
ان دستاویزوں میں مودی حکومت میں وزیر جینت سنہا،بھاجپا کے رکن پرلیامنٹ آر کے سنہا ،اشوک گہلوت،امیتابھ بچن،وجے مالیہ سمیت کئی لوگوں اور کمپنیوں کے نام شامل ہیں ۔ نئی دہلی : پناما پیپرز کے بعد کالے دھن اور ٹیکس چوری کو لے کر پھر سے ایک بڑا […]
خاص رپورٹ :نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوبھال کے صاحبزادے شوریہ ڈوبھال کے ذریعے چلائے جارہے انڈیا فاؤنڈیشن سےکئی مرکزی وزیر ڈائریکٹر کے طور پر جڑے ہیں۔ یہ ادارہ ایسے غیر ملکی اور ہندوستانی کارپوریٹ کی فنڈنگ پر منحصر کرتاہے جو حکومت کے ساتھ ڈیل بھی کرتی ہیں۔ نئی […]