اس سے پہلے بلند شہر ایس ایس پی ، سیانہ سی او اور چنگراوٹھی پولیس چوکی انچارج کا تبادلہ کر دیا گیا تھا۔ بلند شہر تشدد کے دوران انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ اور سمت کمار نامی نوجوان کی موت ہو گئی تھی۔
یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ سدرشن نیوز نےسماجی یکجہتی کو پامال کرنے کی کوشش کی ہے، اس سے پہلے وہ سنبھل کی فضاؤں میں فرقہ وارانہ زہر گھولنے کے جرم میں گرفتار ہو چکے ہیں۔
آئی بی کی رپورٹ ملنے کے بعد بلند شہر ایس ایس پی ، سیانہ سی او اور چنگراوٹھی پولیس چوکی انچارج کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں مقامی پولیس اور انتظامیہ پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔
بلندشہر کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ سے بی جے پی رہنماؤں کی ناراضگی سے متعلق ایک خط ملا ہے۔ اس کو لےکر جانچکے حکم دیے گئے ہیں۔
پولیس یہ پختہ طو رپر کہہ رہی ہے کہ جیتو فوجی معاملے میں شامل تھا۔ اس لیے اس کو نامزد کیا گیا ہے۔انسپکٹر سبودھ کمار کو گولی جیتو فوجی نے ماری یا نہیں اس پر سوال ہے ۔یوپی پولیس بی ایس ایف کے رابطے میں ہے اور آج جیتو کی گرفتاری کا امکان ہے۔