کانگریس صدر نے پی ایم نریندر مودی کے خلاف الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پی آر کا استعمال کر کے حکومت کو عوام کے بنیادی مسائل سے دور رکھا ہے، لیکن جون 2024 کے بعد ایسا نہیں چلے گا، لوگ اب حساب مانگ رہے ہیں۔
کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے نے سی ایم آئی ای کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں موجودہ بے روزگاری کی شرح 9.2 فیصد ہے، جبکہ خواتین کے لیے یہ شرح 18.5 فیصد ہے۔ پچھلے دس سالوں میں کروڑوں نوجوانوں کے خواب چکنا چور کرنے کی ذمہ دار صرف مودی حکومت ہے۔
سال 2015 اور 2018 میں لگاتار دو بھرتی سائیکل میں، مرکزی حکومت نے کوئی وجہ بتائے بغیر ہزاروں سیٹ خالی چھوڑ دی ہیں۔ دریں اثنا، ہزاروں اہل امیدوار بے روزگاری کا بوجھ لیے گھوم رہے ہیں۔