Jobs

رویش کا بلاگ: پردھان منتری  جی، موبائل کمپنیاں 120 ہو گئی ہیں تو روزگار کتنوں کو ملا؟

وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ 2014 سے پہلے ملک میں موبائل بنانے والی صرف 2 کمپنیاں تھیں، آج موبائل مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی تعداد 120 ہو گئی ہے۔سوال ہے کہ کمپنیوں کی تعداد 2 سے 120 ہو جانے پر کتنے لوگوں کو روزگار ملا؟

رویش کمار نے وزیر اعظم کے لیے اسپیچ لکھی ہے،کیا وہ اس کو پڑھ سکتے ہیں؟

بی جے پی کی حکومت نے اعلیٰ تعلیم پرسب سے زیادہ پیسے بچائے ہیں۔ ہمارا نوجوان خودہی پروفیسر ہے۔ وہ تو بڑےبڑے کو پڑھا دیتا ہے جی، اس کو کون پڑھائے‌گا۔ مدھیہ پردیش کے پونے 6لاکھ نوجوان کالجوں میں بنا پروفیسر،اسسٹنٹ پروفیسر کے ہی پڑھ رہے ہیں۔ ہمارا نوجوان ملک مانگتا ہے، کالج اور کالج میں ٹیچرنہیں مانگتا ہے۔

وزیر اعظم نے عوام سے 60 مہینے مانگے تھے، 50 ہوابازی میں گزرا دیے!

‘ چتر ‘وزیر اعظم نے انتخاب کے لئے طےشدہ وقت سے پہلے ہی خود کو اپنی پارٹی کےانتخابی مہم کی قیادت والے لیڈر کی صورت میں بدل لیا ہے۔ سرکاری نظام اور حمایتی میڈیا کی ہمنوائی کے ذریعے عوام کو یہ یقین کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے کہ ان کی حکومت خوب کام کر رہی ہے۔

رویش کمار کا مودی اور راہل کے نام خط:نوجوانوں کے ساتھ ہو رہا ہے دھوکا

’ سارے کمیشن ہی ختم کر دیے جائیں اور نوجوانوں سے کہہ دیا جائے کہ جاؤ ہم تم کو نوکری نہیں دیں‌گے۔ تم کو نعرے لگانا ہے تو لگاؤ، ورنہ ہم کچھ اور کرکے انتخاب جیت لیں‌گے۔ جیت بھی رہے ہیں۔‘ عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس […]

40 والے کہاں جائیں…

ہم سبھی کو یہ قبول کرنا ہی ہوگا کہ پڑھ‌کر پاس کرنے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ سبھی کو پڑھنا آ گیا ہے۔ جو لکھا جا رہا ہے اور جس طرح سے پڑھا جا رہا ہے اس کے درمیان میں بہت کچھ ہو جاتا ہے۔ پرو پبلیکا […]

نوٹ بندی :جنوری سے اپریل کے درمیان 15 لاکھ نوکریاں چلی گئیں

روی شنکر پرساد کہہ رہے ہیں کہ نوٹ بندی سے جسم فروشی میں کمی آئی۔ جلد ہی کوئی دعویٰ کر دے‌گا کہ نوٹ بندی سے جلدسے متعلق مرض اور گنجاپن بھی دور ہونے لگا ہے۔ سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکونامی (سی ایم آئی ای)کے نئے اعداد و شمار […]