بی جے پی جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ نے الزام لگایا ہے کہ اندور میں ضلع انتظامیہ بی جے پی کارکنان کے خلاف سیاسی بدنیتی سے ترغیب پاکر کارروائی کر رہا ہے۔ اسی دوران انہوں نے افسروں کو یہ دھمکی دی۔ اس سے پہلے ایک ویڈیو میں ان کے بیٹے آکاش وجئے ورگیہ میونسپل کارپوریشن کے ایک افسر کو بلے سے پیٹتے نظر آئے تھے۔
بی جے پی رہنماؤں کے مطابق، وزیر اعظم مودی نے ایک میٹنگ میں کہا کہ ایسے لوگوں کو پارٹی سے باہر کیا جانا چاہیے، چاہے وہ کسی کا بھی بیٹا ہو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ کے ایم ایل اے بیٹے آکاش وجئے ورگیہ فی الحال عدالتی حراست کے تحت جیل میں بند ہے۔ 26 جون کو اندور میں شکستہ مکان گرانے گئے میونسپل کارپوریشن کے ایک افسر کو آکاش نے کرکٹ کے بلے سے پیٹا تھا۔
بی جے پی کےقومی جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ کے بیٹے اور ایم ایل اے آکاش وجئے ورگیہ نے اندور میں مانسون کے مدنظر شکستہ مکان کو توڑنے پہنچے میونسپل کارپوریشن کے ایک افسر کو کرکٹ بلے سے پیٹا۔ اس کے بعد صحافیوں سے بولے، ‘ ہم بد عنوانی اور غنڈگردی کو ختم کریںگے۔ ‘