Kamalnath Government

مدھیہ پردیش: فرضی او بی سی سرٹیفیکٹ معاملے میں بی جے پی ایم پی اور ان کے بیٹے کے خلاف معاملہ درج

مدھیہ پردیش کے گنا سے بی جےپی ایم پی کےپی یادو نے لوک سبھا چناؤ میں کانگریسی رہنما جیوترادتیہ سندھیا کو ہرایا تھا۔ پولیس نے کے پی یادو اور ان کے بیٹے کے خلاف غیر کریمی لیئر کا او بی سی سرٹیفیکٹ حاصل کرنے کے لیے غلط جانکاری دینے کا معاملہ درج کیا ہے۔

مدھیہ پردیش: نرمدا پلانٹیشن فراڈ معاملے میں شیو راج سنگھ چوہان اور دیگر کے خلاف ہوگی جانچ

مدھیہ پردیش کے وزیر جنگلات نے کہا کہ 2 جولائی2017 کو نرمدا کنارے6 کروڑ سے زیادہ پودے لگانے کے نام پر 450 کروڑ کا گھوٹالا کیا گیا۔اس معاملے میں سابق وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان ،سابق وزیر جنگلات گوری شنکر شیجوار اور اس وقت کے افسروں کے رول کی جانچ اکانومک کرائم برانچ کرے گی۔

حراست میں آدیواسیوں نے پانی مانگا تو پیشاب پینے کے لئے کیا مجبور، چار پولیس اہلکار معطل

یہ معاملہ مدھیہ پردیش کے علی راج پور ضلع کا ہے۔ اس معاملے میں نانپور پولیس اسٹیشن انچارج سمیت چاروں پولیس اہلکاروں کو معطل کر ان کے خلاف شعبہ جاتی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

دلت لڑکے سے محبت کرنے پر آدیواسی لڑکی سے مار پیٹ، 7 کے خلاف معاملہ درج

معاملہ مدھیہ پردیش کے دھار ضلع کےآدیواسی اکثریتی باغ تھانہ حلقے کا ہے،جہاں 21 سالہ آدیواسی لڑکی کے دلت لڑکے کے ساتھ تعلق سے ناراض رشتہ داروں کے ذریعے اس کو لاٹھیوں سے پیٹے جانے کا ویڈیو سامنے آیا تھا۔ پولیس نے معاملے میں 4 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔