Karimganj

کریم گنج اور سی ایم ہمنتا بسوا شرما۔ (تصویر بہ شکریہ: گوگل میپس/فیس بک)

آسام: محکمہ جنگلات کے افسران کی مبینہ دھمکی – بی جے پی کو ووٹ دیں، ورنہ بلڈوزر کارروائی کے لیے تیار رہیں

کریم گنج پارلیامانی حلقہ کے ایک مسلم اکثریتی گاؤں کے لوگوں نے آسام کے محکمہ جنگلات کے افسران اور ملازمین پر الزام لگایا ہے کہ وہ انہیں مبینہ طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے یا ‘بلڈوزر کارروائی’ کے لیے تیار رہنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

اہلیہ  ایمی بروآ کے ساتھ بی جے پی رہنما اوروزیر پیوش ہزاریکا۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

آسام کے وزیر نے صحافی کو ’غائب‘ کر نے کی دھمکی دی، کانگریس نے امیدواری رد کر نے کی مانگ کی

آسامی نیوز چینل پرتی دن ٹائمس نے ایک آڈیو کلپ نشر کیا تھا، جس میں مبینہ طور پروزیر اور بی جے پی رہنما پیوش ہزاریکا کو صحافی نذرالاسلام سے بات چیت کرتے سنا جا سکتا ہے۔اس بات چیت کے دوران وزیر نےنذرل اور ایک دیگر صحافی تلسی کو ان کے گھروں سے گھسیٹ کر باہر نکالنے اور ‘غائب’ کرنے کی دھمکی دی۔

(علامتی تصویر، فوٹو: ٹوئٹر)

آسام: بی جے پی رہنما کی کار میں ای وی ایم ملنے کے بعد راتاباری میں دوبارہ ووٹنگ کا حکم

آسام کے کریم گنج ضلع کاواقعہ۔الیکشن کمیشن نے چار اہلکاروں کو سسپنڈ کر دیا ہے۔ راتاباری اسمبلی حلقہ کے اندرا ایم وی اسکول کی پولنگ پارٹی کی گاڑی ای وی ایم لےکر کریم گنج کے اسٹرانگ روم میں رکھنے جا رہی تھی، جب گاڑی خراب ہو گئی۔ پھر ایک پرائیویٹ گاڑی سے لفٹ لیا، جو ضلع کے پتھرکانڈی سیٹ سے بی جے پی ایم ایل اے اور امیدوار کرشنیندو پال کی نکلی۔