جموں و کشمیر کے گورنر نے کہا؛ آئینی اہتماموں میں تبدیلی کی جانکاری نہیں
جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد عمر نے کہا کہ گورنر نے بھروسہ دلایا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو رد کئے جانے کی کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔
