Kerala High Court

ارندھتی رائے کی کتاب کے سرورق پر تنازعہ، کیرالہ ہائی کورٹ نے مرکز سے جواب طلب کیا

کیرالہ ہائی کورٹ نے ارندھتی رائے کے خلاف ان کی نئی کتاب’مدر میری کمز ٹو می‘کے سرورق پر سگریٹ نوشی کی تصویر کشی پر دائر کی گئی پی آئی ایل پر مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ درخواست گزار کا استدلال ہے کہ یہ سی او ٹی پی اےقانون کی خلاف ورزی ہے اور تمباکو نوشی کا بالواسطہ اشتہار ہے۔ تاہم، کتاب کے بیک کورپر سگریٹ نوشی سے متعلق ڈسکلیمر موجود ہے۔

کیرالہ: مندر کے احاطے میں ہتھیاروں کی مبینہ ٹریننگ پر آر ایس ایس کے ارکان کو ہائی کورٹ کا نوٹس

کیرل ہائی کورٹ دو عقیدت مندوں اور مندر کے آس پاس کے رہائشیوں کی طرف سے دائر ایک عرضی کی سماعت کر رہی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس کے ممبروں کی طرف سے مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر ڈرل / ہتھیاروں کی ٹریننگ مندر میں آنے والے عقیدت مندوں اور تیرتھ یاتریوں، بالخصوص خواتین اور بچوں کے لیے پریشانی کاسبب بن رہی ہے۔

کیرل ہائی کورٹ نے اقلیتی ریزرویشن ردکرنے کی مانگ والی ہندوتووادی تنظیم کی عرضی خارج کی

ہندو سیواکیندرم نام کی ایک تنظیم نےکیرل ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرکے یہ مانگ کی تھی کہ اگر مسلمان، لیٹن کیتھولک، عیسائی نادر اور شیڈول کاسٹ کا کوئی شخص عیسائی مذہب کے کسی بھی فرقے میں جاتا ہے تو اسے پسماندہ طبقے میں نہ گنا جائے۔ عدالت نے عرضی خارج کرنے کے ساتھ ساتھ عرضی گزار پر 25000 روپے کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔

بیف کے لیے گئوماتا لفظ کے استعمال پر کورٹ نے سماجی کارکن کے سوشل میڈیا پوسٹ کر نے پر لگائی روک

سماجی کارکن ریحانہ فاطمہ نے ایک ککری شو میں بیف کے لیے‘گئوماتا’لفظ کا استعمال کیا تھا، جسے لےکر ان کے خلاف کیس درج درج کیا گیا تھا۔اس سے پہلے ریحانہ 2018 میں سبری مالا مندر میں داخل ہونے کی کوشش کو لےکر چرچہ میں آئی تھیں۔

’لو جہاد‘ کا کوئی معاملہ سینٹرل ایجنسیوں کی جانکاری میں نہیں آیا: وزارت داخلہ

مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے لوک سبھا میں بتایا کہ لو جہاد لفظ کی تعریف موجودہ قوانین کے تحت نہیں کی گئی ہے۔ آئین کاآرٹیکل25 کسی بھی مذہب کو قبول کرنے، اس پر عمل کرنے اور اس کی تبلیغ کرنے کی آزادی دیتا ہے۔

انٹرنیٹ کا استعمال آئین میں ملے بنیادی حقوق کا حصہ ہے: کیرل ہائی کورٹ

کیرل کی کالی کٹ یونیورسٹی کے ایک کالج کے بی اے کی طالبہ نے ہاسٹل میں موبائل استعمال نہ کرنے کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔ ہاسٹل میں رات 10بجے سے صبح چھ بجے تک لڑکیوں کو موبائل کے استعمال کی اجازت نہیں تھی۔

سپریم کورٹ نے مسلم خواتین کے مسجد میں داخلہ سے متعلق ہندو مہاسبھا کی عرضی خارج کی

اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کی کیرل اکائی نے مسجدوں میں خواتین کو داخلے کی اجازت دینے کی عرضی دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ نے اس کو سستی تشہیر پانے کا ذریعہ کہتے ہوئے خارج کر دیا اور کہا کہ مسلم خواتین کو ہی اس کو چیلنج کرنے دیجیے۔

انفارمیشن کمیشن کے خود مختار رہنے اور سرکاری دباؤ کے بغیر کام کرنے کی امید: کیرل ہائی کورٹ

کیرل حکومت نے ایک آر ٹی آئی درخواست کے جواب میں ریاستی مفادات کا حوالہ دیتے ہوئے جانکاری دینے سے انکار کر دیا تھا۔ کیرل ہائی کورٹ نے اس حکم کو غیراطمینان بخش اور آر ٹی آئی قانون کے اہتماموں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ریاستی حکومت کو پھٹکار لگائی ہے۔

 وزیر اعظم مودی کے سیاست کو جرم سے آزاد کرنے کے وعدے کا کیا ہوا؟

نریندر مودی نے وزیر اعظم بننے سے پہلےبغیرکسی جانبداری کے ایک سال کے اندر جس پارلیامنٹ کو جرم سے آزاد کرنے کا وعدہ کیا تھا وہ پانچ سال بعد بھی پورا نہیں ہوا۔ اس دوران ان کی پارٹی کے کئی رکن پارلیامان اور وزراء پر سنگین الزام لگے مگر مجرمانہ مقدمہ چلانے کی بات تو دور، انہوں نے عام اخلاقیات کی بنیاد پر کسی کا استعفیٰ تک نہیں لیا۔

سیاسی رہنماؤں  کے خلاف مجرمانہ معاملے:سپریم کورٹ نے بہار اور کیرل کو ہر ضلع میں اسپیشل کورٹ بنانے کی ہدایت دی

عدالت نے بہار اور کیرل کو ضرورت کے حساب سے اپنے اضلاع میں ایم پی اور ایم ایل اے کے خلاف زیر التوا معاملوں کی شنوائی کے لیے اسپیشل کورٹ بنانے کی آزادی دی ہے۔

سپریم کورٹ نے ہادیہ کے والد سے کہا لڑکی کوکورٹ کے سامنےپیش کریں

ہادیہ  کے والد اور کیس کے مدعا علیہ کے ایم اشوكن کو حکم دیا کہ وہ 27 نومبر کو اگلی سماعت کے دوران لڑکی اكھیلا اشوكن عرف ہاديہ کو پیش کریں۔ چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم كھانولكر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے مسلم […]

کیرل : ہندو مسلم شادی کو فرقہ واریت کا رنگ نہ دیا جائے : ہائی کورٹ

جسٹس وی چیتمبریش اور ستیش نینن کی بنچ نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جبکہ ان کے سامنے ایک بین مذہبی شادی کا معاملہ لایا گیا ۔ نئی دہلی : ہر  شادی کو لو جہاد کے چشمے سے دیکھنے کی کوشش پر تبصرہ کرتے ہوئے گزشتہ منگل کو […]

ہادیہ معاملہ : سپریم کورٹ کا سوال ،کیا ہائی کورٹ بالغوں کی شادی کو رد کر سکتی ہے؟

غورطلب ہے کہ اپنی عرضی میں ہادیہ کے ‘شوہر ‘ شفین نے عدالت سے اپنے اس حکم کوواپس لینے کی التجا کی ہے۔ نئی دہلی:کیرل کی اکھلا/ہادیہ کیس میں آج عدالت عظمیٰ نےکیرل ہائی کورٹ کے فیصلے پر سوال قائم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا عدالت عالیہ […]