سانحہ موئے مقدس؛ کشمیر کی تاریخ کے پراسرار واقعہ پر کتاب
موئے مقدس کی چوری محض ایک چوری نہیں تھی ۔یہ ایک چنگاری تھی جس نے کشمیر کی دیرینہ جدوجہد برائے انصاف اور شناخت کو زندہ کردیا تھا۔ جس کی جدوجہد آج بھی جاری ہے۔ تاہم، تاریخ دان اور سابق بیوروکریٹ خالد بشیر احمد کی کتاب تاریخ کشمیر کے اس اہم واقعہ کے کئی گوشوں سے پردہ اٹھاتی ہے۔