سال 2022 میں ملک میں ہر روز اغوا کے 294 سے زیادہ کیس درج کیے گئے، اتر پردیش میں سب سے زیادہ
این سی آر بی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق، 2022 میں ملک میں اغوا کے 107588 کیس درج کیے گئے جبکہ 2021 میں یہ تعداد 101707 اور 2020 میں 84805 تھی۔ اس معاملے میں اتر پردیش پہلے نمبر پر رہا۔