اے ڈی آر کی رپورٹ کے مطابق، مغربی بنگال اسمبلی میں نو منتخب 190 اراکین اسمبلی (65فیصد) نے اپنے خلاف فوجداری معاملے کی جانکاری دی ہے، جبکہ 2021 میں یہ تعداد 142 (49 فیصد) تھی۔ ان میں سے 170 اراکین اسمبلی (58 فیصد) سنگین فوجداری مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ پچھلی اسمبلی میں یہ تعداد 113 (39فیصد) تھی۔
پولیس نے بتایا کہ 24 اگست کو متھرا جنکشن کے پلیٹ فارم پرسوئی ہوئی ایک خاتون کے پاس سے چرایا گیا سات ماہ کا بچہ فیروز آباد میونسپل کارپوریشن کی بی جے پی کونسلر ونیتا اگروال کے گھر سے برآمد ہوا ۔ انہوں نے اسے مبینہ طور پر ہاتھرس سے بچہ چور گینگ چلانے والے ایک جوڑے سے ایک لاکھ اسی ہزار روپے میں خریدا تھا۔
اتر پردیش کے شہر مراد آباد میں 18 اپریل کو ہندو یوا واہنی کے ایک گروپ نے کلکٹریٹ کے باہر اس نوجوان جوڑے کو گھیر لیا تھا اور لڑکے پر لو جہاد کا الزام لگایا تھا۔ بعد میں واہنی کے ارکان نے ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا تھا۔