Killing of Police

اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 11 لوگوں کا قتل

پہلا واقعہ اتر پردیش کے سنبھل کا ہے، جہاں پولیس اہلکاروں کی وین پر حملہ کرکے بدمعاش تین قیدیوں کو چھڑا لے گئے اور دو پولیس اہلکاروں کا قتل کر دیا۔ دوسرےواقعہ میں سون بھدر ضلع میں زمین تنازعے میں 3 خواتین سمیت 9 لوگوں کا گولی مار‌کر قتل کر دیا گیا۔