اگست 2019 میں جموں و کشمیر سے الگ کرکے مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ بنائے جانے کے بعد سے اس کو مکمل ریاست کا درجہ دینے اوریہاں کے باشندوں کو زمین اور ملازمت کے تحفظ کی ضمانت دینے کا مطالبہ آئے دن ہوتا رہتا ہے۔عام طور پر لداخ کےمسلم اکثریتی کارگل اور بودھ اکثریتی لیہہ کے علاقے ایک دوسرے سے بنٹے رہتے ہیں، لیکن اس بار لوگوں نے متحد ہو کر خطے کی آئینی سلامتی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پہلے جاری کی گئی فہرست میں سی سی اے کو حصولیابی کے طور پر شامل نہیں کیا گیا تھا ۔وہیں وزارت داخلہ نےاپنی حصولیابیوں میں جموں وکشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والےآئین کے آرٹیکل 370 اور 35اے کو ختم کرنے کو تاریخی قدم بتایا ہے۔
ویڈیو: جموں و کشمیر سے خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے زیادہ تر اہتماموں کو ہٹانے اور ریاست کو دو یونین ٹریٹری میں بانٹنے کے مدعے پر سماجی کارکن سجاد حسین سے دی وائر کے کبیر اگروال کی بات چیت۔
مرکزی حکومت کے 5 اگست کے فیصلے کے مطابق جموں وکشمیر کو تقسیم کرکے دو یونین ٹریٹری-جموں و کشمیر اور لداخ بنا دیاگیا ہے۔
ہندوستانی آئین میں واضح طور پر ہندوستان کو ریاستوں کا یونین کہا گیا ہے یعنی ایک یونین کے طور پر سامنے آنے سے پہلے بھی یہ ریاست وجود میں تھے۔ ان میں سے ایک جموں و کشمیر کا یہ درجہ ختم کرتے ہوئے مودی حکومت نے یونین کے نظریہ کو ہی چیلنج دیاہے۔
خصوصی تحریر: اطلاعات کے اس زمانے میں کسی حکومت کا اتنی آسانی سے ایک پوری آبادی کو باقی دنیا سے کاٹ دینا ظاہر کرتا ہے کہ ہم کس طرف بڑھ رہے ہیں۔
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیشن نے ہندوستانی مصنوعات اور ہندوستانی فن کاروں والے اشتہارات پر پابندی لگانے کے ساتھ ہندوستانی فلموں کی فروخت پر روک لگادی ہے۔ کئی دکانوں میں چھاپے مار کر ہندوستانی فلموں کی سی ڈی ضبط کی گئی ہے۔
آر ایس ایس کے سینئر رہنما اندریش کمار نے کہا کہ ایک الگ طرح کا اسلام ہے، جو رمضان اور عید تک کا احترام نہیں کرتا۔ یہ صرف تشدد پھیلاتا ہے۔ پلواما حملے سے یہ پوری طرح واضح ہو گیا۔ کشمیری مسلمانوں کو اس طرح کے اسلامی خیالات سے دور رہنا چاہیے۔
لیہہ کے ضلع الیکشن افسر نے 14 کارپس کے جنرل افسر کمانڈنگ کو خط لکھکر گزارش کی ہے کہ فوج انتخابی کارروائی کو لےکر سبھی کمانڈنگ افسروں کو بیدار کرے۔
جموں و کشمیر کے لیہہ میں 2 مئی کو پریس کانفرنس کے دوران بی جے پی کے سینئر رہنماؤں پر میڈیا اہلکاروں کو رشوت دینے کا الزام ہے۔ اس معاملے میں تفتیش کا حکم دینے والی لیہہ ضلع کی الیکشن افسر اونی لواسا الیکشن کمشنر اشوک لواسا کی بیٹی ہیں۔
گورنر ستیہ پال ملک نے 8؍ فروری کو ایک اہم اور سیاسی طورپر حساس فیصلے میں لداخ خطے کو علاحدہ ڈویژن بنانے کاحکم جاری کیا ہے۔سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ ریاست کے دُور دراز کے خطوں کی ترقی کا بہانہ ایک طرف ، مرکز سوچے سمجھے منصوبےکے تحت ریاست کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
یہ درد وہی محسوس کر سکتا ہے جس کی ماں سکردو(بلتستان)میں گزر چکی ہو اور اس کی موت کی خبر کئی سالوں بعد اس کے بیٹے کوکرگل میں مل جائے ، غرض یہ کی لائن آف کنڑول صرف دو علاقوں کو تقسیم ہی نہیں کرتی بلکہ رشتوں ،جذبات […]