یوپی: تاجر قتل کیس میں ہندو مہاسبھا کی رہنما پوجا شکن پانڈے گرفتار
اتر پردیش کے علی گڑھ میں ایک تاجر کے قتل کیس میں کلیدی ملزم اکھل بھارت ہندو مہاسبھا(اے بی ایچ ایم)کی رہنماپوجا شکن پانڈے کو پولیس نے سنیچر (11 اکتوبر) کو راجستھان کے بھرت پور سے گرفتار کر لیا ہے۔ پوجا شکن پانڈے اس سے قبل مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کی تعریف کرنے کے لیے سرخیوں میں آچکی ہیں۔
