سال 1997 میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے دوران بروکمیونٹی کے تقریباً37 ہزار لوگ میزورم چھوڑکر تریپورہ کے مامت، کولاسب اورلنگلیئی ضلعوں میں بس گئے تھے۔ ان کو واپس بھیجنے کے سلسلے میں گزشتہ سال مرکز نےتریپورہ کے برو پناہ گزین کیمپ میں دیے جانے والے مفت راشن کے سسٹم کو روک دیاتھا، جس کے بعد کافی احتجاج ہوا تھا۔
ایم این ایف نے الیکشن سے پہلے حلومت بننے پر مکمل طور پر شراب بندی کا وعدہ کیا تھا۔ 20 مارچ سے شروع ہونے والے بجٹ سیشن میں پیش ہوگا بل۔
میزورم میں بی جے پی پہلی بار اپنا کھاتا کھولنے کے ساتھ اپنے کانگریس سے آزاد نارتھ ایسٹ کے سیاسی مشن میں کامیاب تو ہوئی، لیکن ریاست کے عیسائی اکثریتی رائےدہندگان نے اس کو پوری طرح سے مستردکر دیا۔
میزورم کی 40 رکنی سیٹ میں سے میزو نیشنل فرنٹ نے 26 سیٹوں پر جیت درج کی۔ زورام تھانگا کو ایم این ایف ایم ایل اے جماعت کا رہنما منتخب کیا گیا۔
اسمبلی انتخاب سے پہلے میزورم کے وزیراعلیٰ لال تھانہاولا نے کانگریس چھوڑکر بی جے پی میں جانے کی خبروں کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ آخری وقت میں ووٹروں کو پریشان کرنے کے لئے ایسی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ اسمبلی انتخاب میں پارٹی کی حکمت عملی سمیت مختلف مدعوں پر ان سے سنگیتا بروا پیشاروتی کی بات چیت۔