گراؤنڈ رپورٹ : مغربی بنگال کی کوچ بہار سیٹ کے ایک طرف آسام تو دوسری طرف بنگلہ دیش ہے۔ بی جے پی کا بڑھتا گراف اس ریزرو سیٹ پر ترنمول کے لیے باعث تشویش ہے۔ کوچ بہار میں لوگوں کا ماننا ہے کہ ترنمول اور بی جے پی میں سخت دنگل طے ہے۔ سبھ آشیش میترا کی رپورٹ۔
کہا جاتا ہے کہ بنگال میں بائیں مورچے کی لمبی حکومت نے کسی ایسے پلیٹ فارم کو ابھرنے نہیں دیا، جس کا استعمال فرقہ وارانہ طاقتیں سیاسی فائدے کے لئے کر سکتی تھیں۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ زمین پر ہندومسلم کشیدگی نہیں تھی۔ ریاست کے موجودہ سیاسی مزاج کو اسی کشیدگی کے اچانک پھوٹ پڑنے کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
الیکشن کے قصے: 1980 کے انتخاب میں لیفٹ کے نعرے-چلےگا مزدور اڑےگی دھول، نہ بچےگا ہاتھ، نہ رہےگا پھول -کے جواب میں کانگریس نے -نہ ذات پر، نہ پات پر، اندرا جی کی بات پر، مہر لگےگی ہاتھ پر – کا نعرہ دیا تھا۔
جو الزامات لگائے گئے ہیں ان پر بات کم ہو رہی ہے۔ ان سے فوکس شفٹ ہو گئی ہے۔ اچھا ہوتا کہ ان الزامات پر گفتگو ہوتی جس سے لوگوں کو پتا چلتا کہ کیا یہ الزامات Impeachmentکے لئے کافی ہیں؟
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے چیف جسٹس کے خلاف اپوزیشن کی Impeachmentکی تجویز اور نرودا پاٹیا تشدد معاملے میں بی جے پی کی سابق وزیر مایا کوڈ نانی کے بری ہونے پر ونود دوا کا تبصرہ
سی جے آئی دیپک مشرا کے خلاف Impeachment Motion پر 71 رکن پارلیامنٹ نے دستخط کیے،جس میں گانگریس این سی پی،سی پی ایم،سی پی آئی، ایس پی،بی ایس پی اور مسلم لیگ شامل ہیں۔