LPG shortage India

الہ آباد میں گیس کی قلت: پڑھائی چھوڑ کر گھر لوٹنے کو مجبور ہو رہے ہیں طلبہ

مغربی ایشیا میں جاری جنگ سے پیدا ہونے والا توانائی بحران کئی شہروں کو متاثر کر رہا ہے۔ انہی میں ایک الہ آباد بھی ہے، جہاں مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبہ رسوئی گیس کی قلت اور مہنگائی سے جوجھ رہے ہیں۔ خوراک جیسی بنیادی ضرورت بھی بحران کی زد میں ہے، جس کے باعث ان کی پڑھائی، ذہنی حالت اور مستقبل پر شدیداثر پڑ رہا ہے۔

ایران پر امریکہ-اسرائیل حملوں کا 31واں دن: مذاکرات کے دعووں کے بیچ ٹرمپ بولے – میں تیل پر قبضہ کرنا چاہتا ہوں

ایران پر امریکہ–اسرائیل حملوں کے 31 ویں دن تنازعہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ خلیجی ممالک تک حملے پھیلنے کے درمیان کویت میں ایک ہندوستانی شہری کی موت ہو گئی ہے۔ ٹرمپ کے تیل پر قبضے والے بیان سے تنازعہ بڑھ گیا ہے، جبکہ جنگ کا اثر ہندوستان میں ایندھن کے بحران کی صورت میں واضح طور پرنظر آنے لگا ہے، جہاں گھریلو ضروریات کے لیے مٹی کے تیل کی عارضی واپسی ہوئی ہے۔

ایران پر امریکہ-اسرائیل حملے کا 29 واں دن: ٹرمپ نے بتایا نیٹو کو’کاغذی شیر‘، ایران کے جوہری ٹھکانوں پر حملے

ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کا 29واں دن جاری ہے۔ جوہری ٹھکانوں پر حملوں کے بعد ایران نے’بھاری قیمت‘چکانے کی وارننگ دی ہے۔ وہیں، ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک پروگرام میں نیٹو کو’کاغذی شیر‘قرار دیتے ہوئے اس کے رخ پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔

ایران پر امریکہ-اسرائیل حملے کا 28 واں دن: تہران پر بمباری جاری، ٹرمپ نے توانائی تنصیبات پر حملے 10دن مؤخر کرنے کا اعلان کیا

ایران پر امریکہ-اسرائیل حملوں کا 28واں دن بھی بمباری کے ساتھ جاری ہے۔ ٹرمپ نے ایران کے توانائی تنصیبات پر حملے 10 دن مؤخر کرنے کی بات کہی ہے، جبکہ امن مذاکرات کے دعوے جاری ہیں۔ ایران نے امریکی ’امن تجویز‘ کو ’یکطرفہ اور غیر منصفانہ‘ قرار دیا ہے۔

ایران پر امریکہ-اسرائیل حملے کا 27 واں دن: ’پی این جی میں شفٹ نہیں کرنے پر گھروں کی ایل پی جی سپلائی بند ہو سکتی ہے‘

ایران پر امریکہ-اسرائیل حملوں کا سلسلہ 27ویں دن بھی تشدد کے ساتھ جاری ہے، اصفہان میں شدید حملوں کی خبرہے۔ اس دوران ہندوستان کی حکومت نے پی این جی کو فروغ دینے کے لیے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ جہاں پائپڈ گیس دستیاب ہے، وہاں صارفین کو ایل پی جی سے پی این جی میں شفٹ ہونا ہوگا۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں ایل پی جی کی سپلائی بند کی جا سکتی ہے۔

ایل پی جی بحران: مزدور گاؤں لوٹنے کو مجبور، مشکل میں سورت کی کپڑا ملیں

ایل پی جی بحران کے درمیان سورت کی ٹیکسٹائل صنعت میں کام کرنے والے مزدور گیس سلنڈر بھروا نہیں پا رہے ہیں، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں مزدور اپنے گاؤں کی طرف لوٹ رہے ہیں اور مزدوروں کی کمی کے باعث کئی فیکٹریاں اب ہفتے میں ایک یا دو دن بند رہنے لگی ہیں۔

ایل پی جی سلنڈر کے لیے قطار میں کھڑے دو لوگوں کی موت، سپلائی کو لے کر تشویش میں اضافہ

مغربی ایشیا میں جاری ایران-امریکہ-اسرائیل تنازعہ کے درمیان ایل پی جی کی سپلائی کو لے کر تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اتر پردیش کے فرخ آباد اور پنجاب کے برنالہ میں گیس سلنڈر لینے کے لیے قطار میں کھڑے دو لوگوں کی مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ حکومت نے کالا بازاری روکنے کے لیے چھاپے ماری تیز کر دی ہے۔