مدھیہ پردیش: آر ایس ایس لیڈروں کی لکھی ہوئی کتابوں کو کالج کے نصاب میں لازمی طور پر شامل کرنے کا حکم
مدھیہ پردیش کے ہائر ایجوکیشن ڈیارٹمنٹ نے تمام سرکاری اور نجی کالج کے پرنسپل کو لکھے ایک خط میں اداروں کو 88 کتابوں کا سیٹ خریدنے کی ہدایت دی ہے۔ اس فہرست میں سریش سونی، دیناناتھ بترا، اتل کوٹھاری، دیویندر راؤ دیشمکھ اور سندیپ واسلیکر جیسے آر ایس ایس کے بڑے لیڈروں کی لکھی ہوئی کتابیں شامل ہیں۔