مونی اماوسیہ کے دن بھگدڑ میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ لیکن اب اس واقعہ کے دو ماہ بعد بھی سوگوار خاندان اتر پردیش حکومت کی جانب سے اعلان کیے گئے 25 لاکھ روپے کے معاوضے کا انتظار کر رہے ہیں۔
دی وائر نے مہا کمبھ کے دوران دو پولیس اسٹیشنوں – دارا گنج اور کمبھ میلہ کوتوالی – میں درج کی گئی 315 سے زیادہ ایف آئی آر کے مطالعے میں پایا کہ زیادہ تر جرائم چوری اور چھینا جھپٹی سے متعلق ہیں۔ متاثرین میں عام عقیدت مند، سادھو، وی آئی پی، مقامی باشندوں کے ساتھ ساتھ اندرون ملک اور بیرون ملک سے آنے والے سیاح بھی شامل ہیں۔
پی یو سی ایل کی اتر پردیش یونٹ نے اپنی ابتدائی تحقیقات میں پایا کہ یوگی حکومت نے کمبھ میں ہونے والی اموات کی حقیقی تعداد کو چھپانے کے لیے کئی طریقے استعمال کیے، جیسے لاشوں کو دو مختلف پوسٹ مارٹم مراکز میں بھیجا گیا اور کچھ معاملوں میں ان کی برآمدگی کی جگہ اور تاریخ میں ہیرا پھیری کی گئی۔