Mahatma Gandhi National Rural Employment Guarantee Act

منریگا کا خاتمہ اور ’کام کے حق‘ کی لڑائی: ہم نے کیا پایا، کیا کھویا؟

منریگا صرف کاغذ پر لکھا ہواقانون نہیں تھا، بلکہ ہر گاؤں میں جمہوریت کا زندہ نمونہ بن گیا تھا۔ نئی اسکیم (وی بی-گرام جی یوجنا) میں کام صرف اس گاؤں اور دیہات میں دستیاب ہوگا، جن کا انتخاب مرکزی حکومت کرےگی۔ اس طرح بااختیار اور حقوق یافتہ شہری کو محتاج بنا دیا گیا ہے۔ لاکھوں مزدوروں کے لیے جو پہلے ایک قانونی حق تھا، وہ اب  نوکرشاہی کے رحم و کرم پر منحصر ہو گیا ہے۔

منریگا کو کانگریس کی ناکامیوں کی یادگار بتانے والے مودی اسی کے سہارے بحران سے نکلنے کی راہ تلاش کر رہے ہیں

کو رونا بحران سے بڑھتی بےروزگاری میں منریگا ہی واحد سہارا رہ گیا ہے۔ لوگوں کو روزگار دینے کی صحیح پالیسی نہیں ہونے کی وجہ سے مودی سرکار کو اپنی مدت کار میں منریگا کا بجٹ لگ بھگ دوگنا کرنا پڑا ہے اور حال ہی میں اعلان کیےگئے اضافی 40000 کروڑ روپے کو جوڑ دیں تو یہ تقریباً تین گنا ہو جائےگا۔

ہندوستان سماجی تحفظ پرسری لنکا اور نیپال سے بھی کم خرچ کرتا ہے

یہ صورت حال اس وقت ہے جب ہندوستان کم از کم مزدوری کا قانون بنانے والا پہلا ترقی یافتہ ملک 1948 میں ہی بن گیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان سماجی تحفظ پر چین،سری لنکا، تھائی لینڈیہاں تک کہ نیپال سے بھی کم خرچ کرتا ہے۔