رویش کمار کا بلاگ: ’نیو انڈیا‘ میں سوال یا احتجاج کرنے سے پہلے ’جیل ڈیبٹ کارڈ‘ کو لازمی کیا جائے
کسی بھی بات پرجیل بھیج دیے جانے کے خوف میں جینا ایک طرح سے جیل میں ہی جینا ہے۔ ایسے میں عدالت یا حکومت جیل ڈیبٹ کارڈ کا سسٹم نافذ کرے، تاکہ ٹوئٹر پر جب بھی مہم چلے کہ فلاں کو گرفتار کرو، جیل بھیجوتو اس وقت اس شخص کے جیل ڈیبٹ کارڈسے پولیس اتنی سزا کی مدت ڈیبٹ کرلے۔