فیک نیوز پھیلانے والے منیش کشیپ بی جے پی کی ’ذات پات کی سیاست‘ کے پوسٹر بوائے بن گئے ہیں
گزشتہ دنوں تمل ناڈو میں بہار کے مزدوروں پر مبینہ حملے کی افواہیں پھیلانےکے الزام میں خود کو صحافی کہنے والے یو ٹیوبرمنیش کشیپ کو بہار پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ اب ریاست کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی بی جے پی منیش کشیپ کو ‘اشرافیہ’ کمیونٹی کے ایک مظلوم کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے، تاکہ حکمران مہا گٹھ بندھن کا مقابلہ کرسکے۔