Manoj Agarwal

مغربی بنگال: چیف الیکٹورل افسر رہے منوج اگروال بی جے پی حکومت میں چیف سکریٹری بنائے گئے

مغربی بنگال حکومت نے اسمبلی انتخابات کے دوران ریاست کے چیف الیکٹورل افسر رہے منوج کمار اگروال کو ریاست کا چیف سکریٹری بنایا ہے۔ اس سے پہلے ایس آئی آر مہم کے لیے الیکشن کمیشن کے اسپیشل آبزرور رہے سبرت گپتا کو بھی نو منتخب وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری کا صلاح کار بنایا گیا تھا۔ اپوزیشن نے ان تقرریوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔