عدالت دی وائر کی صحافی سکنیا شانتا کی جانب سے دائر ایک پی آئی ایل کی سماعت کر رہی تھی، جس میں انہوں نے اپنی پڑتال کی بنیاد پر بتایا ہے کہ کئی ریاستوں کے جیل مینوئل جیلوں میں ذات پات کی بنیاد پر تفریق کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، دراصل جیلوں کے اندر کام تفویض کیے جانے میں امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔
عدالت دی وائر کی صحافی سکنیا شانتا کی جانب سے دائر ایک پی آئی ایل کی سماعت کر رہی تھی، جس میں انہوں نے اپنی تفتیش کی بنیاد پر بتایا ہے کہ کئی ریاستوں کے جیل مینوئل جیلوں میں ذات پات کی بنیاد پر تفریق کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، دراصل جیلوں کے اندر کام تفویض کیے جانے میں امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔
ویڈیو: گزشتہ سال سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے راجیہ سبھا میں بتایا تھا کہ پچھلے پانچ سالوں میں غلاظت صاف کرنے میں ایک بھی موت نہیں ہوئی۔ تاہم، صفائی کرمچاری آندولن کے کنوینر بیزواڑا ولسن کے مطابق، اسی کام کو کرتے ہوئے گزشتہ پانچ سالوں میں535 افراد کی جان گئی۔ ملک بھر میں صفائی ملازم سیور صاف کرنےکے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ اس بارے میں بیزواڑا ولسن سے بات چیت۔
جیلیں جرم کی بنیاد پر قیدیوں کی درجہ بندی کر سکتی ہیں، لیکن جیلوں بالخصوص خواتین جیلوں میں درجہ بندی کا تعین صرف جرائم سے نہیں ہوتا ۔ یہ صدیوں کی روایات اور اکثر مذہب کی اخلاقی لکشمن ریکھاکو پار کرنے سے وابستہ ہے۔ ایسے میں ہندوستانی خواتین جب جیل جاتی ہیں تب وہ اکثر جیل کےاندر ایک اور قید خانےمیں داخل ہوتی ہیں۔
کئی ریاستوں میں جیل کے دستورالعمل جیل کے اندر کے کاموں کا تعین ذات پات کی بنیاد پر کرنے کی دلالت کرتے ہیں۔
یہ سروے جولائی 2018 سے دسمبر 2018 کے بیچ میں کرایا گیا تھا۔ سوچھ بھارت مشن ڈیٹا بیس کے مطابق اس وقت تک ہندوستان کے 95 فیصد گھر کھلے میں قضائےحاجت سے آزاد ہو چکے تھے۔ حالانکہ این ایس او سروے میں پایا گیا کہ صرف 71 فیصد گھر ہی کھلے میں قضائےحاجت سے آزاد ہو پائے تھے۔
خصوصی رپورٹ : دی وائر کے ذریعے آر ٹی آئی کے تحت حاصل دستاویزوں سے پتہ چلتا ہے کہ 1993 سے سال 2019 تک مہاراشٹر میں سیور صفائی کے دوران ہوئی 25 لوگوں کی موت کے معاملے میں کسی بھی متاثرہ فیملی کو 10 لاکھ روپے کا معاوضہ نہیں دیا گیا۔ وہیں، گجرات میں سیور میں 156 لوگوں کی موت کے معاملے میں صرف 53 اور اتر پردیش میں 78 موت کے معاملوں میں صرف 23 میں ہی 10 لاکھ کا معاوضہ دیا گیا۔
سیور کی صفائی کرتے ہوئے مارے گئے ان 64 لوگوں میں ریاستی حکومت نے 46 کی فیملی کو 10-10 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا ہے۔ کمیشن نے دہلی انتظامیہ سے باقی فیملی کو ایک ہفتے کے اندر معاوضہ دینے کو کہا ہے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ ملک کی آزادی کو 70سال سے زیادہ گزر چکے ہیں لیکن آج بھی ذات پات کو لے کر امتیازی سلوک برقرار ہے۔ ہر مہینے غلاظت صاف کرنےکے کام میں لگے چار سے پانچ لوگ کی موت ہو رہی ہے۔
ٹھیکے دار نے مزدوروں کو حفاظتی آلات دستیاب نہیں کرائے تھے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو دس-دس لاکھ روپے کی رقم مدد کے طور پر دینے کا اعلان کیا ہے۔
سوشل جسٹس اینڈ امپاورمنٹ سکریٹری نیلم ساہنی نے قبول کیا کہ سیور اور سیپٹک ٹینکوں کی صفائی کے دوران صفائی اہلکاروں کی موت کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے اور سپریم کورٹ کی ہدایات کے باوجود ان تمام معاملوں میں 10 لاکھ روپے کے معاوضے کی بھی ادائیگی نہیں کی گئی۔
سال2018میں18ریاستوں کے170اضلاع میں سروے کرایا گیا تھا۔ اس دوران کل 86528 لوگوں نے خود کو غلاظت ڈھونے والا بتاتے ہوئے رجسٹریشن کرایا،لیکن ریاستی حکومتوں نے صرف 41120 لوگوں کو ہی غلاظت ڈھونے والا مانا ہے۔ بہار، ہریانہ، جموں و کشمیر اور تلنگانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے یہاں غلاظت ڈھونے والا ایک بھی آدمی نہیں ہے۔
نیشنل کمیشن فار صفائی کرمچاری (این سی ایس کے) کی رپورٹ کے مطابق، یہ اعداد و شمار صرف 8 ریاستوں اتر پردیش، ہریانہ، دہلی، پنجاب، گجرات، مہاراشٹر، کرناٹک اور تمل ناڈو کے ہیں۔
مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے لوک سبھا میں بتایا کہ پچھلے تین سالوں میں 88 لوگوں کی سیور یا سیپٹک ٹینک کی صفائی کے دوران موت ہو گئی۔ سب سے زیادہ 18 اموات دہلی میں ہوئیں۔
الزام ہے کہ صفائی ملازمین نے بنا حفاظتی آلات کے سیپٹک ٹینک میں داخل ہونے سے منع کر دیا تھا، لیکن ان پر دباؤ ڈالکر ٹینک صاف کرنے کے لئے مجبور کیا گیا۔
مرکز کے تحت کام کرنے والا ادارہ نیشنل صفائی کرمچاری فائننس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے بتایا کہ 163اضلاع میں کرائے گئے سروے میں 20000 لوگوں کی پہچان میلا ڈھونے والوں کے طور پر ہوئی ہے۔ حالانکہ ادارہ نے یہ اعداد و شمار نہیں بتایا کہ کتنے لوگوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ میلا ڈھونے کے کام میں لگے ہوئے ہیں۔
غلاظت ڈھونے کی روایت ختم کرنے کے لئے کام کرنے والے سول سوسائٹی تنظیموں کے وفاق راشٹریہ گریما ابھیان کے ذریعے 11 ریاستوں میں کرائے گئے سروے سے یہ جانکاری سامنے آئی ہے۔
ویڈیو: میلا ڈھونے کے کام سے جڑے مزدوروں کے موجودہ حالات اور بازآبادکاری پر صفائی کرمچاری آندولن کے کوآرڈینیٹر اور میگسیسے ایوارڈ پانے والے بیزواڑا ولسن سے سرشٹی شریواستوا کی بات چیت۔
دہلی کے خان مارکیٹ واقع تاج ویوانتا ہوٹل سیویج پلانٹ کے اندر زہریلی گیس کی گرفت میں آنے سے پانچ لوگ شدید بیمار ہو گئے تھے۔ تین لوگوں کا علاج چل رہا ہے۔
دہلی اسمبلی میں شہری ترقی کے وزیر ستیندر جین نے بتایا کہ سیپٹک ٹینک کی صفائی کے دوران مرنے والے کوئی بھی میونسپل کارپوریشن یا حکومت کے کسی دیگر بلدیہ سے وابستہ نہیں تھے۔
پارلیامنٹ کی ایک کمیٹی نے منسٹری آف سوشل جسٹس اینڈ امپاورمنٹ کو کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا ہے کہ میلا ڈھونےوالے لوگوں کی بازآبادکاری کے لیے Swrozgar Yojanaکا بجٹ بڑھایا جائے۔
گندگی اور فضلہ ڈھونے کے کام سے جُڑے مزدوروں کی بازآبادی کے لئے خودروزگار اسکیم کے اولین سالوں میں 100 کروڑ روپیے کے آس پاس مختص کیا گیا تھا، جبکہ 2014-15 اَور 2015-16 میں اِس اسکیم پر کچھ بھی خرچ نہیں ہوا۔ گندگی ڈھونے کی مختلف شکلوں کو […]