manufacturers

(السٹریشن: پری پلب چکرورتی)

لوک سبھا انتخابات 2019 سے پہلے کئی ریاستوں نے ای وی ایم کی خرابی کی بلند شرح کے بارے میں الیکشن کمیشن کو مطلع کیا تھا: آر ٹی آئی

کامن ویلتھ ہیومن رائٹس انیشیٹو کے ڈائریکٹر وینکٹیش نایک کو آر ٹی آئی سے موصولہ دستاویزوں سے پتہ چلتا ہے کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے عین قبل ای وی ایم کی بیلٹ یونٹ، کنٹرول یونٹ اور وی وی پی اے ٹی میں خرابی کی رپورٹ کئی ریاستیں کر رہی تھیں، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ای وی ایم بنانے والوں سے خرابی کی بلند شرح کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے رابطہ کیا تھا۔

 (علامتی تصویر: پی ٹی آئی)

دہلی ہائی کورٹ نے ای وی ایم سیریل نمبر، مینوفیکچررز کے بارے میں تفصیلات فراہم کرانے سے متعلق عرضی خارج کی

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ کی جانب سے دائر عرضی میں درخواست کی گئی ہے کہ فرسٹ لیول چیکنگ(ایف ایل سی) کی تکمیل سے قبل سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو ای وی ایم کے سیریل نمبر اور مینوفیکچررز کی تفصیلات دستیاب کرائی جانی چاہیے۔