لاتور: مسلم اسکولی طلبہ کو کھمبے سے باندھ کر پیٹا، پولیس نے پہلے متاثرین کے خلاف ہی کیس درج کیا
مہاراشٹر کے لاتور ضلع کے کھرولا گاؤں میں 13 سے 15 سال کی عمر کے تین مسلمان لڑکوں کو کچھ لوگوں نے ایک کھمبے سے باندھ کر بے رحمی سے پیٹا۔ پولیس کی مداخلت کے باوجود حکام نے پہلے متاثرین کے خلاف ہی معاملہ درج کر لیا۔ لوگوں کا دباؤ بڑھنے کی وجہ سے کچھ گھنٹوں کے بعد مراٹھا ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔
