مرکزی وزیر برائے محنت و روزگار سنتوش گنگوار کے اس بیان پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ شمالی ہندکےباشندوں کو ذمہ دار ٹھہرا کر وزیر روزگار کے سوالوں سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بی جے پی کے اقتصادی معاملوں کے ترجمان گوپال کرشن اگروال نے کہا کہ ہندوستان میں نئے روزگار چاہنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔ اتنی بڑی تعداد میں نوجوانوں کو سرکاری نوکری نہیں دی جاسکتی ۔ اس لیے ہمارا زور کاروبار کو فروغ دینے اور سیلف امپلائمنٹ پر ہے۔
لوک سبھا انتخاب سے کچھ ہی مہینے پہلے انتخابات پر نظر رکھنے والے ادارہ ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفامرس کے ذریعے حال ہی میں جاری کئے گئے نیشنل سروے میں یہ انکشاف کیا گیا ہے۔