mayor

بلاس پور کی میئر پوجا ودھانی۔ (تصویر: سوشل میڈیا ویڈیو اسکرین گریب)

چھتیس گڑھ: بلاس پور کی میئر نے غلطی سے فرقہ واریت بنائے رکھنے کا حلف لیا

چھتیس گڑھ کے بلاس پور کی نو منتخب میئر، بی جے پی کی پوجا ودھانی نے حلف برداری کی تقریب کے دوران ‘سمپربھتا’ (خودمختاری) کے بجائے ‘سامپردائکتا’ (فرقہ واریت) کا لفظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں ہندوستان کی فرقہ واریت اور سالمیت کو برقرار رکھوں گی۔’ اس غلطی کی وجہ سے انہیں دو بارہ صحیح الفاظ کے ساتھ حلف اٹھانا پڑا۔