میرٹھ ضلع کے صحافی ذاکر علی تیاگی کے خلاف 2020 میں درج کیے گئے مبینہ گئو کشی کے ایک معاملے میں مقامی عدالت نےفیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں صحافی کی موجودگی امن و امان کو بگاڑ سکتی ہے۔
جنوبی اور مشرقی دہلی کے میئرز نے نوراتری کے دوران اپنے متعلقہ میونسپل کارپوریشن کے دائرہ اختیار میں گوشت کی دکانوں کو بند رکھنے کی اپیل کی تھی۔ تاہم، کسی سرکاری احکامات کے نہ ہونے کے باوجود قومی راجدھانی کے ان علاقوں میں کئی گوشت کی دکانوں کے مالکان نے کارروائی کے خوف سے اپنی دکانیں بند رکھیں۔
یہ پہلا موقع ہے جب 2 سے 11 اپریل تک نوراتری کے دوران جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن (ایس ڈ ی ایم سی) نے اپنے دائرہ اختیار میں گوشت کی دکانوں کو بند کرنے کے لیےکہا ہے۔ ادھر، اتر پردیش کے کچھ اضلاع میں گوشت کی دکانیں بند کیے جانے کی خبروں کے بیچ ریاستی حکومت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری نے واضح کیا کہ ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا ہے۔
میرٹھ کے سردھنا علاقے کا معاملہ۔ ‘سنگیت سوم سینا’ کے سربراہ سمیت 30 لوگوں کے خلاف فساد بھڑکانے اور لوٹ مار کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس تنظیم کا نام بی جے پی کے متنازعہ لیڈر سنگیت سوم کے نام پر رکھا گیا ہے۔ سنگیت سوم نے کہا کہ نوراتری پر گوشت کا ٹھیلہ لگانے کا مطلب ہے کہ پولیس نے اپنا کام ٹھیک سے نہیں کیا۔
اتر پردیش میں میرٹھ ضلع کے ایک گاؤں میں کھیت سے گائے کی ہڈیاں/باقیات برآمد ہونے کے بعد پولیس نے صحافت کے طالب علم ذاکر علی تیاگی کو گرفتار کیا تھا۔ ذاکر کا کہنا ہے کہ انہیں فرضی طریقے سے پھنسایا گیا ہے۔ اس سلسلےمیں ہیومن رائٹس کمیشن نے میرٹھ پولیس کو نوٹس جاری کر کےجواب طلب کیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ 45 سالہ سنجے گوتم سبھارتی یونیورسٹی میں سائنس ڈپارٹمنٹ آفس کے سپرنٹنڈنٹ تھے۔یونیورسٹی سے گھر لوٹنے کے دوران تین بائیک سے آئے 9 بدمعاشوں نے ان کو گھیر لیا اور پھر مبینہ طور پر پیٹ پیٹکر ان کا قتل کر دیا۔
میرٹھ میں گزشتہ دنوں لو جہاد کے نام پر ایک لڑکی سے مار پیٹ اور بد سلوکی کرنے والے 4 میں سے 3 پولیس والوں کو وی آئی پی ضلع میں تبادلہ ہو گیا ہے۔ اس معاملے میں مقدمہ درج ہونے کے بعد بھی اب تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔
اتر پردیش کے میرٹھ میں ایک لڑکی اپنے مسلم دوست سے ملنے اس کے گھر آئی تھی ۔ الزام ہے کہ اس دوران وشو ہندو پریشد نے’ لوجہاد ‘کے نام پر لڑکی پر حملہ کر دیا تھا اور پھر پولیس کے حوالے کردیا ،جس کے بعد ایک ویڈیو میں پولیس لڑکی کے ساتھ بدتمیزی اور مارپیٹ کرتی نظر آتی ہے ۔