پونے کے مارڈن کالج آف آرٹس اینڈ کامرس کے ایک پروگرام میں مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی کا لیکچر ہونا تھا۔ کالج کا کہنا ہے کہ اس بارے میں کئی رائٹ ونگ تنظیموں سے احتجاج اور مظاہرے کی وارننگ ملنے کے بعد انہوں نے اس کو رد کر دیا۔
مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی دہلی کے بڑلا ہاؤس واقع گاندھی اسمرتی سے ایک فرنچ فوٹوگرافر کے ذریعے کھینچی گئی مہاتما گاندھی کے آخری وقت کی تصویروں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ گاندھی اسمرتی کےڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہے، بس کچھ تصویروں کو ڈیجیٹلائز کیا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے اداکار اور ہدایت کار امول پالیکر کو ممبئی میں ہوئے ایک پروگرام کے دوران وزارت ثقافت کی تنقید کرنے پر ان کی تقریر کو درمیان میں ہی روک دیا گیا تھا۔