misuse

سیتارام یچوری۔ (تصویر بہ شکریہ: فیس بک)

وزیر اعظم کے ہاتھوں رام مندر کا افتتاح مذہبی جذبات کا استحصال ہے: سیتارام یچوری

سیتارام یچوری نے کہا کہ رام مندر کا افتتاح کھلے طور پر مذہب کو سیاست سے جوڑنا ہے، جو آئین کے خلاف ہے۔ اس کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی سیکولرازم پر سختی سے عمل کرنا ہے۔ آپ نرم ہندوتوا یا نرم بھگوا کو اپنا کر مذہبی انتہا پسندی کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔