modi selfie points

اسٹیشنوں پر مودی سیلفی پوائنٹ کی لاگت کے انکشاف کے بعد ریلوے نے آر ٹی آئی قوانین کو سخت کیا

رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے ذریعے مانگی گئی معلومات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ریلوے اسٹیشنوں پر لگائے گئے وزیر اعظم نریندر مودی کی فوٹو والے ہر مستقل سیلفی بوتھ کی لاگت 6.25 لاکھ روپے ہے، جبکہ ہر عارضی سیلفی بوتھ کی لاگت 1.25 لاکھ روپے ہے۔ یہ جانکاری سینٹرل ریلوے نے فراہم کی تھی، جس کے بعد بغیر کوئی نوٹس دیے اس کے ایک افسر کا تبادلہ کر دیا گیا۔

مودی سیلفی پوائنٹ کی لاگت بتانے کے بعد بغیر کسی نوٹس  کے سینٹرل ریلوے کے پی آر او کا تبادلہ

ستمبر 2023 میں ریلوے بورڈ نے 19 زونل ریلوے کے جنرل منیجر کو اسٹیشن پر سیلفی بوتھ لگانے کو کہا تھا۔ اس بارے میں ایک آر ٹی آئی درخواست کے جواب میں صرف سینٹرل ریلوے نے ہی اس کی لاگت کے بارے میں جانکاری دی تھی۔