Mohan Bhagwat security cost

موہن بھاگوت کی سکیورٹی پر کتنا خرچ کرتی ہے سرکار، وزارت داخلہ نے جانکاری دینے سے کیا انکار

ایک آر ٹی آئی درخواست کے تحت آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کی سکیورٹی پر ہونے والے اخراجات کی جانکاری مانگی گئی تھی، لیکن وزارت داخلہ اور سی آئی ایس ایف نے جانکاری دینے سے انکار کر دیا ہے۔ وزارت نے سکیورٹی اور پرائیویسی کا حوالہ دیا، جبکہ سی آئی ایس ایف نے خود کو قانون سے مستثنیٰ ادارہ قرار دیتے ہوئے جانکاری دینے سے منع کر دیا۔