ہریانہ: بی جے پی چیف موہن لال بڈولی اور گلوکار راکی متل کے خلاف گینگ ریپ کے الزام میں کیس درج
ہریانہ کے بی جے پی چیف موہن لال بڈولی اور گلوکار راکی متل کے خلاف کسولی میں گینگ ریپ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وہیں، مدھیہ پردیش کے سیدھی ضلع کے بی جے پی لیڈر اجیت پال سنگھ چوہان کو پارٹی کی ہی ایک خاتون لیڈر سے مبینہ ریپ اور جبری وصولی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔