بی جے پی اور راشٹریہ لوک دل کے درمیان سیٹ شیئرنگ پر سمجھوتے کی خبروں کے درمیان کسان لیڈر چودھری چرن سنگھ کو بھارت رتن دیے جانے کی خبر آئی ہے۔ راشٹریہ لوک دل کا قیام ان کے بیٹے چودھری اجیت سنگھ نے کیا تھا۔ یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب مودی حکومت کو کسانوں کے احتجاج کی ایک اور لہر کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔
دی وائر کی خصوصی رپورٹ: آر ٹی آئی کے تحت حاصل کئے گئے دستاویز بتاتےہیں کہ مہاراشٹر، راجستھان، اتر پردیش سمیت کئی دیگر ریاستوں نے مرکز کے ذریعےطےشدہ ایم ایس پی پر اتفاق نہیں کیا تھا۔ ریاستوں نے اپنے یہاں کی پیداواری لاگت کے حساب سے امدادی قیمت طے کرنے کی سفارش کی تھی، لیکن مرکز نے تمام تجاویز کوخارج کر دیا۔
ریزرو بینک نے کہا کہ 2008 سے 2009 کے درمیان اور2012 سے 2013کے درمیان میں یو پی اے حکومت کے ذریعے کیا گیا ایم ایس پی میں اضافہ موجودہ دام کے مقابلے میں زیادہ تھا۔
مرکز کی مودی حکومت دھان کی ایم ایس پی 200 روپے بڑھاکر تاریخی طور پرقیمت میں اضافے کا دعویٰ کر رہی ہے لیکن سچائی یہ ہے کہ یہ قیمت سوامی ناتھن کمیشن کی سفارش کے مقابلے 590 روپے کم ہے۔