ایسے وقت میں جب ہندوستان کو اقتصادی، سائنسی، سماجی اور اخلاقی طور پر آگے بڑھنے کے بارے میں بات کرنی چاہیے، یہ افسوسناک ہے کہ ایک اعلیٰ سیکورٹی اہلکار ’انتقام‘ کی بات کر رہا ہے۔ این ایس اے کا کردار حقیقی خطرات کے خلاف ملک کو متحد کرنا ہے، نہ کہ تاریخ کے زخموں کو کرید کر معاشرے میں تفرقہ پیدا کرنا۔
ہندوستانی حکومت کے ذریعے منعقد رائے سینا ڈائیلاگ میں حصہ لینے کے بعد واپس لوٹ کر جنوبی اوروسط ایشیا کی اسسٹنٹ سکریٹری ایلس ویلس نے شہریت ترمیم قانون کو لےکرملک گیر احتجاج پر کہا کہ ایک مستحکم جمہوری تجزیہ ہونا چاہیے چاہے وہ سڑکوں پر ہو، چاہے سیاسی اپوزیشن ، میڈیا یا عدالتوں کے ذریعے ہو۔
پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیر میں سیاسی قیدیوں کی رہائی، انٹرنیٹ کی بحالی اور گھاٹی میں لوگوں کا ڈر دور کرنے سے حالات نارمل ہوں گے، نہ کہ وزراء کے فوٹو کھنچوانے سے۔
حالانکہ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چونکہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو ایس ایس جی سکیورٹی ملی ہوئی ہے، لہذا ان کو کہیں بھی جانے سے پہلے پولیس کی منظوری لینی ہوتی ہے۔