بہار: مونگیر میں شیو راتری کی تقریب کے دوران بجرنگ دل کے ’لو جہاد‘ کی جھانکی پر تنازعہ
بہار کے مونگیر شہر میں بجرنگ دل نے شیو راتری کی تقریبات کے دوران ‘لو جہاد’ کی جھانکی نکالی، جس میں ہندو لڑکیوں کے خلاف مسلمانوں کے مبینہ مظالم کو دکھایا گیا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس پر سخت تنقید کی ہے اور اسے فرقہ وارانہ جذبات کو بھڑکانے کی کوشش قرار دیا ہے۔