مرشد آباد تشدد صرف فرقہ وارانہ تصادم نہیں، بلکہ ’بے حد منظم اور منصوبہ بند‘ تھا: فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ
بنگال کے مرشد آباد میں حالیہ تشدد کی تحقیقات کرنے والی ایک 17 رکنی ٹیم نے پایا کہ یہ تشدد ‘بے حدمنظم اور سیاسی طور پر محرک تھا، جس میں مذہبی پولرائزیشن، ریاستی بے عملی اور پولیس کے جبر نے برسوں سے امن وامان سے رہ رہے ہندو- مسلم بقائے باہمی کو بگاڑ دیا۔’