سر سید کے رفیق مولوی سید اقبال علی نے اپنے سفرنامہ پنجاب میں اس دورے کی تفصیلات لکھی ہیں۔ وہ لکھتے ہیں کہ امرتسر میں یوروپی قومی تھیئٹر کے نام سے صاحبان و خانُمانِ افرنگ ایک ہال میں اپنا کھیل تماشا رچا رہے تھے جس پر ٹکٹ لگا تھا جس سے ہونے والی آمدن یورپیئن عوام کی بہبود کے لیے وقف تھی۔
افتخار عالم خاں کی کتاب –سرسید کی لبرل ،سیکولراور سائنسی طرز فکر’سرسید شناسی کے بالکل نئے امکانات کو سامنے لاتی ہے اور عہد حاضر میں سرسید کی معنویت کے نئے ابواب رقم کرتی ہے۔
شمس بدایونی کی یہ کتاب سرسید فہمی کے تحقیقی تناظر کو خاطر نشاں کرتی ہے اور جدید طریقۂ تحقیق کے اصولوں یعنی مکمل حوالوں، کتابیات، اشاریوں اور عکسی نوادر کی شمولیت سے عبارت ہے جس کی پذیرائی ضروری ہے۔
جسٹس سہیل صدیقی کی سربراہی والے کمیشن نے 22 فروری 2011کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کو اقلیتی تعلیمی ادارے کا درجہ دیا گیا تھا، جس کے خلاف کچھ لوگ عدالت میں گئے اور حکومت وقت نے جامعہ کے اقلیتی کردار کی تائید میں حلف نامہ داخل کیا تھا۔
ویڈیو :بجٹ 2018میں پسماندہ آبادی اور محروم طبقات کے لیے کیا ہے ،اس موضوع پرسی بی جی اےکےسینئر ریسرچ آفیسر جاوید عالم خان کے ساتھ مہتاب عالم کی بات چیت
مسلمانوں کو لگ رہا ہے کہ احسان ختم ہوگیا ۔ ہندوؤں کولگ رہا ہے کہ حکومت نے مسلمانوں سےحق چھین لیا ہے اورانھیں ’مان سرووریاترا‘ وغیرہ پر دی جانے والی 1 لاکھ کی امدادی رقم جاری ہے، یہ سچ بھی اور دونوں طرف کی خوش فہمی بھی ۔ نہ مسلمانوں کے اوپر سے احسان اترا ہے نہ مسلمانوں کا حق چھینا گیا ہے،البتہ مودی حکومت نے ایک تیرسے کئی شکار کرکے اپنا الوضرورسیدھا کرلیا ہے۔
سر سید احمد خان کی200ویں سالگرہ کے موقع پر سینئر صحافی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سابق اسٹوڈنٹ عارفہ خانم شیروانی کے ساتھ دی وائر کی با ت چیت
یاد رہے کہ پرانی دہلی کے قدیم ’’قومی اسکول‘‘ کو ایمرجنسی کے دوران30جون1976میں یہ کہہ کر ڈھادیا گیا تھا کہ چھ ماہ کے اندر اس کے لئے مناسب زمین فراہم کی جائے گی۔ نئی دہلی : دہلی کے ’’قومی اسکول‘‘ کے بارے میں دہلی اقلیتی کمیشن نے وزیر […]
بی جے پی حکومتوں کی یہ کوشش محض فرقہ پرستی بنیاد پر ہے، ان کی کوشش ہے کہ مسلمانوں کو ہر سطح پر محروم کیا جائے۔ ممبئی:مرکزی حکومت کے تحت اقلیتی طالبا ت کے لئے جاری مولانا آزاد نیشنل اسکالرشپ اسکیم کے لئے آمدنی سرٹیفیکٹ نیز اسے انگریزی […]