Muslim man beaten to death

اڑیسہ میں ’گئو رکشکوں‘ نے ایک مسلمان کو پیٹ-پیٹ کر مار ڈالا، ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگوایا

اڑیسہ کے بالاسور ضلع میں بدھ کی صبح  جب ایک 35 سالہ مسلمان شخص  وین میں جا رہے تھے، تب وین میں مویشیوں کی نقل و حمل پر اعتراض کرتے ہوئے کچھ لوگوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ متاثرہ کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ مہلوک کے بھائی کی شکایت پر پولیس نے پانچ لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔