گجرات حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ مسلم تاجر ہندو علاقے میں اپنی دکان کھول سکیں: ہائی کورٹ
وڈودرا کے ہندو اکثریتی علاقے میں ایک مسلمان تاجر نے دکان خریدی تھی، لیکن اسے کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اب گجرات ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو یہ یاد دلاتے ہوئے کہ امن و امان برقرار رکھنا اس کا فرض ہے، مسلم تاجر کے مسئلے کو حل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔