Nadia

(علامتی تصویر، فوٹو: پی ٹی آئی)

بنگال: جئے شری رام نہیں کہنے پر بی جے پی کارکن نے مبینہ طور پر دس سالہ  بچے کی پٹائی کی

مغربی بنگال کے ندیا ضلع کا معاملہ۔ بچہ کے چہرے، سر اور گردن پر کئی زخم ہیں۔ متاثرہ کے والد ترنمول کانگریس کے حامی مانے جاتے ہیں۔باپ نے کہا کہ انتخا ب کے دن بی جے پی کارکنوں نے رائے دہندگان کو متاثر کرنے کی کوشش کی تھی، جس کی انہوں نے مخالفت کی تھی، اس لیے ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے ان کے بیٹے پر حملہ کیا۔

دلیپ گھوش (فوٹو بہ شکریہ : فیس بک)

شہریت قانون: شاہین باغ میں ہو رہے احتجاج کو لے کر بی جے پی رہنما بو لے-آخر یہ لوگ مر کیوں نہیں رہے…

مغربی بنگال بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ،آسام اور اتر پردیش میں ہماری حکومت نے شہریت ترمیم قانون کی مخالفت کرنے والے مظاہرین کو ‘کتوں’ کی طرح مارا تھا۔

فوٹو بہ شکریہ : فیس بک

پچاس لاکھ مسلم گھس پیٹھیوں کی پہچان  کر کے ضرورت پڑی تو باہر کیا جائےگا: بنگال بی جے پی صدر

شہریت قانون کو لےکر اپنے ایک قابل اعتراض بیان پر صفائی دیتے ہوئےمغربی بنگال بی جےپی صدر دلیپ گھوش نے کہا، ‘میں نے بس اتنا کہا تھا کہ جو لوگ سرکاری املاک کو بربادکر رہے ہیں، انہیں گولی مار دینی چاہیے۔ لیکن دیکھو، اس کے بعد ہر جگہ رونا پیٹنا مچ گیا… اتنا رویا جیسے ان کے باپ مر گئے ہوں۔’

فوٹو: بہ شکریہ فیس بک

شیطان ہیں شہریت قانون کی مخالفت کرنے والے دانشور: دلیپ گھوش

مغربی بنگال بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ دانشور کہے جانے والے کچھ ذی روح کولکاتہ کی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ دوسروں کے خرچوں پر رہنے اور مزہ لینے والے یہ دانشور اس دوران کہاں تھے جب بنگلہ دیش میں ہمارے آباواجداد پر ظلم و ستم ہو رہے تھے؟

فائل فوٹو: پی ٹی آئی

یوپی-آسام میں ہماری حکومت نے مظاہرین کو کتوں کی طرح مارا: بنگال بی جے پی صدر

مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے شہریت ترمیم قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے والے لوگوں کو اترپردیش اور آسام کی طرح گولی مار دی جائے گی۔