Nagaland Police

(فوٹو: پی ٹی آئی)

ناگالینڈ کے شہریوں کی ہلاکت: فوج نے ایس آئی ٹی کے سامنے کہا، شناخت کرنے میں غلطی کی وجہ سے پیش آیا واقعہ

ناگالینڈ میں دسمبر میں فوج کی فائرنگ میں عام شہریوں کی ہلاکت کی جانچ کے لیےایس آئی ٹی بنا ئی گئی تھی۔ جانچ کے دوران ایس آئی ٹی کے سامنے بیان دینے والےفوج کے37جوان اس بات پر مصر ہیں کہ انہیں جو خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں وہ غلط ثابت ہوئیں، جس کی وجہ سے 13 عام شہری مارے گئے۔

علامتی تصویر(فوٹو : رائٹرس)

پورے ملک میں پولیس فورس  کے 5.28 لاکھ عہدے خالی، اترپردیش میں سب سے زیادہ

وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق، سب سے زیادہ تقریباً 1.29 لاکھ عہدے اتر پردیش میں، بہار میں 50000 عہدے اور مغربی بنگال میں 49000 عہدے خالی ہیں۔ وہیں، ناگالینڈ پولیس ملک کی واحد ایسی فورس ہے، جہاں طے شدہ تعداد سے 941 زیادہ ملازمین‎ کو بھرتی کیا گیا ہے۔