ویڈیو: سی بی آئی نے گزشتہ دنوں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے سابق افسر سمیر وانکھیڑے اور چار دیگر کے خلاف بدعنوانی کے ایک معاملے میں کیس درج کیا ہے۔ الزام ہے کہ اداکار شاہ رخ خان سے ان کے بیٹے آرین کوڈرگس معاملے میں نہ پھنسانے کے لیے25 کروڑ روپے مانگے گئے تھے۔
ویڈیو: سی بی آئی نے این سی بی کے سابق افسر سمیر وانکھیڑے اور دیگر چار افراد کے خلاف بدعنوانی کے معاملے میں کیس درج کیاہے، جس میں الزام ہے کہ اداکار شاہ رخ خان سے ان کے بیٹے آرین کو منشیات کے معاملے میں نہ پھنسانے کے لیے 25 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
ویڈیو: کروز ڈرگس معاملے میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو لےکر این سی پی رہنما اور مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک نے جانچ افسر این سی بی ممبئی کے چیف سمیر وانکھیڑے پر کئی الزام لگائے ہیں۔نواب ملک سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹرعارفہ خانم شیروانی نے اس موضوع پر بات چیت کی۔
بہار کے ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے سال 2009 میں پہلی بار وی آرایس لیا تھا اور تب چرچہ تھی کہ وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑیں گے، حالانکہ ایسا نہیں ہوا۔ اب اسمبلی انتخاب سے کچھ ہی مہینے پہلے ان کے دوبارہ وی آرایس لینے کے فیصلے کو ان کے سیاسی عزائم سے جوڑکر دیکھا جا رہا ہے۔
ویڈیو: اسمبلی انتخاب نزدیک آتے ہی بہار کی سیاست گرمانے لگی ہے۔ آرجےڈی کےقدآوررہنما رگھوونش پرساد سنگھ نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سشانت سنگھ کی موت کو بھی مدعا بنایا جا رہا ہے۔ اس پر دی وائر کے پالیٹیکل افیئرس ایڈیٹر اجئے آشیرواد اور سیاسی مبصر سجن کمار سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے کی جانچ سی بی آئی، ای ڈی اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو کر رہے ہیں اور تینوں ہی مرکزی حکومت کےماتحت ہیں۔ مرکز اور بہار میں این ڈی اے کی ہی سرکار ہے۔ ایسے میں سوال ہے کہ ‘جسٹس فار سشانت سنگھ راجپوت’ہیش ٹیگ چلاکر بہار میں بی جے پی جسٹس کس سے مانگ رہی ہے؟