National Human Rights Commission

آخر کیوں یوگی کو  پولیس افسر کی جان سے زیادہ گائے عزیز ہے؟

یوگی آدتیہ ناتھ کی پولیس بھلے ہی یوگیش راج کے بجرنگ دلی ہونے کی بات نہیں کر رہی ہے،مگر جو خبریں آرہی ہیں ان کے مطابق بلند شہر کے تمام چھوٹے بڑے پولیس افسر کے یوگیش راج سے تعلقات رہے ہیں۔ہر ایک کے پاس اس کے فون نمبر موجود ہیں۔

بلند شہر تشدد: اے ایس پی (رورل) کا تبادلہ، لکھنؤ پی اے سی ہیڈکوارٹر بھیجے گئے

اس سے پہلے بلند شہر ایس ایس پی ، سیانہ سی او اور چنگراوٹھی پولیس چوکی انچارج کا تبادلہ کر دیا گیا تھا۔ بلند شہر تشدد کے دوران انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ اور سمت کمار نامی نوجوان کی موت ہو گئی تھی۔

بلند شہر سے گراؤنڈ رپورٹ: ’جس گھر میں 50 سال سے رہتی آئی ہوں، آج اس میں ڈر لگتا ہے‘

ویڈیو: دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی نے بلند شہر کے مہاؤ گاؤں کا دورہ کیا جہاں مبینہ طور پر ہوئی گئو کشی کے بعد ہوئے تشدد میں انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کا قتل ہوا تھا۔

بلند شہر تشدد: انسپکٹر سبودھ قتل معاملے میں آرمی جوان شک کے دائرے میں

پولیس یہ پختہ طو رپر کہہ رہی ہے کہ جیتو فوجی معاملے میں شامل تھا۔ اس لیے اس کو نامزد کیا گیا ہے۔انسپکٹر سبودھ کمار کو گولی جیتو فوجی نے ماری یا نہیں اس پر سوال ہے ۔یوپی پولیس بی ایس ایف کے رابطے میں ہے اور آج جیتو کی گرفتاری کا امکان ہے۔

پہلے گئو کشی کی جانچ کریں گے، اس کے بعد انسپکٹر سبودھ سنگھ کے قتل کی جانچ ہوگی: بلند شہر پولیس

گزشتہ سوموار کو بلند شہر کے سیانہ گاؤں میں مبینہ گئو کشی کے بعد ہوئے تشدد میں پولیس افسر سبودھ کمار سنگھ کا قتل کر دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں بجرنگ دل کا رہنما یوگیش راج کلیدی ملزم ہے۔

بلند شہر تشدد: میرٹھ رینج کے آئی جی نے کہا،بجرنگ دل لیڈریوگیش راج کے خلاف ثبوت ملتے ہی ہوگی کارروائی

میرٹھ رینج کے آئی جی رام کمار کے مطابق،ایف آئی آر میں غلطی سے ایک بچے کانام درج ہوگیا تھا۔اب 11 سال کے ساجد کی جگہ 26 سال کے دوسرے ساجد کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ،اگر یوگیش کے خلاف ثبوت ملے تو ہم کارروائی کرنے میں دیر نہیں کریں گے۔

بلند شہر تشدد: انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کو کب ملے گا انصاف؟

ویڈیو: اتر پردیش کے بلند شہر میں مبینہ گئو کشی کے بعد بھڑکی بھیڑ نے انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کا قتل کر دیا۔ ریاست میں پھیلے غنڈہ راج پر دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن سے بات چیت کر رہی ہیں عارفہ خانم شیروانی۔

بلند شہر تشدد: گئو کشی کے الزام میں نابالغوں سمیت 7 مسلمانوں پر ایف آئی آر

رپورٹ کے مطابق، سوموار کی شام تقریباً 70 پولیس والے نیابانس گاؤں ملزموں کی شناخت کے لیے آئے تھے ۔انسپکٹر سبودھ کمار قتل معاملے میں کلیدی ملزم یوگیش راج کے بیان پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی ۔

بلند شہر: یوگی کی ریویو میٹنگ میں بھیڑ کے ذریعے تشدد کا ذکر بھی نہیں، ساری توجہ گئو کشی پر

گزشتہ سوموار کو بلند شہر کے سیانہ گاؤں میں مبینہ گئوکشی کے بعد پھیلے تشدد میں پولیس افسر سبودھ کمار سنگھ کا قتل کر دیا گیا تھا۔اس معاملے میں بجرنگ دل کا رہنما یوگیش راج کلیدی ملزم ہے۔

ریپ کو جینڈر نیوٹرل کرائم بنانے کے لئے عرضی پر غورکرنے سے سپریم کورٹ کا انکار

عرضی میں کہا گیا تھا کہ دفعہ 376 صرف خواتین کو متاثرہ اور مردوں کو جرم کرنے والا مانتی ہے۔ اس میں خاتون کے ذریعے خاتون پررضامندی کے بغیر جنسی تشدد یا پھر مرد کے ذریعے دوسرے مرد یا پھر کسی ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے آدمی کے ذریعے دوسرے ایسے ہی آدمی پر یا کسی مرد کے ساتھ خاتون کے ذریعے کئے گئے جرم کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

جھارکھنڈ : انصاف کے لئے بھٹکتی ایک آدیواسی خاتون کی داستان

 جس مڈھ بھیڑ میں پولیس سیکڑوں گولیاں چلانے کا دعویٰ کر رہی ہے، اس میں اکیلا موتی لال ہی کیوں مارا گیا۔ جھارکھنڈ کے ایک دوردراز گاؤں کی نہایت بےبس قبائلی خاتون پاروتی مرمو کی آنکھوں میں آنسو بھلےہی سوکھ گئے ہوں، لیکن چہرے پر غم اور غصہ […]