ویڈیو: منی پور میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت مصیبت میں آ گئی ہے۔ بدھ کو نیشنل پیپلس پارٹی کے نائب وزیر اعلیٰ وائی جوائے کمار سمیت نیشنل پیپلس پارٹی کے چار وزراء نے استعفیٰ دیا اور کانگریس میں شامل ہو گئے۔ اس مدعے کو تفصیل سے سمجھا رہی ہیں دی وائر کی ڈپٹی ایڈیٹر سنگیتا بروآ پیشاروتی۔
منی پور میں بی جے پی کے ساتھ گٹھ بندھن میں شامل نیشنل پیپلس پارٹی کے رہنما اورنائب وزیر اعلیٰ وائی جائے کمار سنگھ سمیت چار وزراء کے استعفیٰ بعد سرکار خطرے میں آ گئی ہے۔ کمار کا کہنا ہے کہ بی جے پی اپنے ہی اتحادیوں پر حملہ کرتی رہتی ہے، ہم ایسے سلوک کو کیسے قبول کر سکتے ہیں۔
اروناچل پردیش کی کھونسا مغربی اسمبلی سیٹ سے موجودہ ایم ایل اے ترونگ ابو، اپنے بیٹے اور دو پولیس اہلکاروں سمیت کچھ دیگر لوگوں کے ساتھ آسام سے لوٹ رہے تھے۔ اروناچل پردیش کے تِرپ ضلع کے بوگاپانی گاؤں کے پاس نامعلوم حملہ آوروں نے کی گولی باری۔
اروناچل پردیش کی 60 اسمبلی سیٹوں میں سے 54 امیدواروں کے نام پر بی جے پی کے پارلیامانی بورڈ نے اتوار کو مہر لگائی تھی ۔ ریاست میں 11 اپریل کو لوک سبھا کے ساتھ اسمبلی انتخاب بھی ہو رہے ہیں۔