ویڈیو: گزشتہ دنوں زراعت پر منحصر خاندانوں کی صورتحال کےاندازے پرمبنی نیشنل سیمپل سروے آفس(این ایس ایس او)کی ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ یہ رپورٹ ایک کسان کی سرمایہ کاری،کریڈٹ لیول اور مختلف سرگرمیوں سےہونے والی آمدنی کو لےکر ایک بصیرت فراہم کرتی ہے۔ اس سلسلے میں زراعت کے سابق سکریٹری سراج حسین سے دی وائر کے مکل سنگھ چوہان کی بات چیت۔
جے این یو، ساوتری بائی پھولے پونے یونیورسٹی اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف دلت اسٹڈیزکے ذریعے دو سال تک کئے ایک مطالعے میں سامنے آیا ہے کہ ملک کی کل جائیداد کا 41 فیصد ہندو اشرافیہ اور 3.7 فیصد ایس ٹی ہندوؤں کے پاس ہے۔
مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس کے حلقہ ودربھ میں سب سے زیادہ کسانوں نے خودکشی کی ہے۔ پچھلے پانچ مہینے میں ودربھ میں 504 کسانوں نے خودکشی کی۔
لوک سبھا میں وزیر زراعت رادھاموہن سنگھ نے بتایا کہ سال 2014 سے 2016 کے دوران قرض، دیوالیہ پن اور دوسری وجہوں سے تقریباً 36 ہزار کسانوں اور زراعتی مزدوروں نے خودکشی کی۔
ہندوستانی سماج کا تصور سبزی خور سمماج کے طور پر کیا جاتا ہے،لیکن کسی بھی سماجی گروہ کے کھان پان کی عادتوں سے جڑا کوئی بھی دعویٰ پوری طرح صحیح نہیں ہوسکتا