نجی کمپنیوں کے لیے ایٹمی توانائی کا شعبہ کھولنے والے مودی حکومت کے ’شانتی‘ ایکٹ کی منظوری کے صرف دو ماہ بعد ہی اڈانی گروپ نے اس سیکٹر میں انٹری کا اعلان کیا ہے۔ اڈانی پاور نے ’اڈانی اٹامک انرجی لمیٹڈ‘ کے نام سے ایک ذیلی کمپنی تشکیل دی ہے۔ اپوزیشن نے مذکورہ قانون کو اپنے ’پسندیدہ افراد کو فائدہ پہنچانے والا‘ بتایا ہے۔
مارکیٹ ریگولیٹرکی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے اسٹاک ایکسچینج–نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کی سابق سی ای او چترا رام کرشناضابطے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے ،مختلف کاروباری منصوبوں، ادارے کےبورڈ کے اجلاس کےایجنڈے اور مالی تخمینوں سے متعلق معلومات اپنے مبینہ گرو سے شیئر کرتی تھیں۔ وہ گزشتہ 20 سالوں سے اس روحانی گرو سے رہنمائی حاصل کر رہی تھیں۔
وجے مالیا پر بینکوں کے ساتھ فراڈ کرنے کا الزام ہے۔ وہ سال 2016 سے ہندوستان سے فرار ہیں اور برطانیہ میں چھپے ہوئے ہیں۔
نیشنل اسٹاک ایکسچنج کی جانب سے بتائے گئے اصول اور شرطوں کو پورا نہیں کرنے کی وجہ سے پہلے ہی کافی وقت سے ٹریڈنگ التوا میں ہے۔اس سے پہلے 21 مئی 2018 کو این ایس ای نے کنگ فیشر ایئر لائنس سمیت 16 کمپنیوں کو 30 مئی سے ڈی لسٹ کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔